فهرس الكتاب

الصفحة 4202 من 6343

پھر اس نے واضح کرتے ہوئے کہا: { مِثْلَ دَأْبِ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَالَّذِينَ مِن بَعْدِهِمْ } " قوم نوح، عاد اور ثمود اور جو لوگ ان کے بعد ہوئے ہیں ان کے حال کی طرح۔" یعنی جیسا کہ کفر اور تکذیب میں ان قوموں کی عادت تھی اور ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا طریقہ یہ تھا کہ آخرت کے عذاب سے پہلے دنیا ہی میں ان پر عذاب نازل کیا۔ { وَمَا اللّٰـهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ } " اور اللہ تعالیٰ بندوں پر ظلم نہیں چاہتا" کہ ان کو کسی گناہ اور جرم کے بغیر عذاب دے دے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت