فهرس الكتاب

الصفحة 1667 من 6343

{قَالُوا سَنُرَاوِدُ عَنْهُ أَبَاهُ } " انہوں نے کہا، ہم ضرور خواہش کریں گے اس کی بابت اس کے باپ سے" یہ چیز دلالت کرتی ہے کہ یعقوب علیہ السلام بنیامین سے بے حد محبت کرتے تھے اور حضرت یوسف علیہ السلام کی جدائی کے بعد بنیامین ہی ان کے لئے تسلی کا باعث تھے۔ اس لئے یوسف علیہ السلام نے بنیامین کو بھائیوں کے ساتھ بلوانے کے لئے یہ تدبیر اختیار کی {وَإِنَّا لَفَاعِلُونَ } " اور ہم )یہ کام( کرکے رہیں گے۔" یعنی جو کچھ آپ نے کہا ہے، ہم اس پر ضرور عمل کریں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت