{قَالُوا} وہ گھسے چلے آنے والے لوگ کہیں گے: {بَلْ أَنتُمْ لَا مَرْحَبًا بِكُمْ أَنتُمْ قَدَّمْتُمُوهُ لَنَا } " بلکہ تم ہی ہو، تمہارا خیر مقدم نہ ہو، تم ہی تو لائے تھے اسے" یعنی عذاب کو {لَنَا} " ہمارے پاس" کیونکہ تم نے ہمیں دعوت دی، ہمیں فتنے میں مبتلا کرکے گمراہ کیا اور تم ہی ہمارے لئے اس عذاب کا سبب بنے ہو۔ { فَبِئْسَ الْقَرَارُ } اب ہم سب کے لئے یہ بدترین ٹھکانا ہے۔