فهرس الكتاب

الصفحة 2714 من 6343

{ وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِن طُورِ سَيْنَاءَ } اور وہ درخت جو طور سیناء (پہاڑ) سے نکلتا ہے۔ اور اس سے مراد زیتون کا درخت ہے یعنی جنس زیتون۔ خاص طور پر اس کا ذکر اس لئے کیا کیونکہ ارض شام میں اس کا خاص علاقہ ہے، نیز اس کے کچھ فوائد ہیں۔ ان میں سے بعض اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد میں مذکور ہیں۔ { تَنبُتُ بِالدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْآكِلِينَ } ''اگاتا ہے وہ تیل اور سالن ہے کھانے والوں کے لیے۔'' اس میں سے زیتون کا تیل نکلتا ہے جو کہ چکنائی ہے جسے روشنی کرنے اور کھانے کے لئے بکثرت استعمال کیا جاتا ہے یعنی اس کو کھانے کے لئے سالن بنایا جاتا ہے۔ اس میں اس کے علاوہ دیگر فوائد بھی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت