فهرس الكتاب

الصفحة 4825 من 6343

{اَمْ تَسْـَٔــلُہُمْ} اے رسول کیا آپ ان سے مانگتے ہیں {اَجْرًا} تبلیغ رسالت پر اجر { فَہُمْ مِّنْ مَّغْرَمٍ مُّثْقَلُوْنَ} ''کہ وہ اس کے تاوان سے بوجھل ہورہے ہیں'' مگر معاملہ ایسا نہیں ہے آپ تو ان کو کسی معاوضے کے بغیر علم سکھانے کے خواہش مند ہیں، آپ تو اپنی رسالت قبول کرنے، آپ کے حکم اور آپ کی دعوت پر لبیک کہنے پر بہت زیادہ مال خرچ کرتے ہیں آپ زکوٰۃ میں سے تالیف قلب کے لیے مال عطا کرتے ہیں تاکہ ان کے دلوں میں علم و ایمان جاگزیں ہوجائے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت