فهرس الكتاب

الصفحة 6227 من 6343

اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے: {لَمْ یَکُنِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ} " نہیں ہیں وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اہل کتاب میں سے۔" یعنی یہودونصارٰی میں سے {وَالْمُشْرِكِينَ } اور مشرکین اور دیگر قوموں کی تمام اصناف میں سے {مُنفَكِّينَ} " باز آنے والے۔ " یعنی یہ سب اپنے کفر اور ضلالت سے جدا نہیں ہوں گے ، وہ اپنی گمراہی اور ضلالت میں بھٹکے رہیں گے اور مرور اوقات ان کے کفر پر اضافہ ہی کرے گا۔ { حَتّٰی تَاْتِیَہُمُ الْبَیِّنَۃُ} یہاں تک کہ ان کے پاس واضح دلیل اور نمایاں برہان آجائے۔ پھر {الْبَيِّنَةُ } کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت