فهرس الكتاب

الصفحة 1698 من 6343

{قَالَ} یوسف علیہ السلام نے اپنے جو دو کرم کی بنا پر ان سے کہا: { لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ} " آج تم پر کوئی الزام نہیں" یعنی میں تمہارا کوئی مواخذہ اور تم پر کوئی ملامت نہیں کرتا۔ {يَغْفِرُ اللَّـهُ لَكُمْ ۖ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ} " اللہ تمہیں معاف کرے، وہ سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔" یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائیوں کے گزشتہ جرائم پر عار دلائے بغیر ان کے ساتھ انتہائی نرمی اور فراخ دلی کا سلوک کیا اور ان کے لئے مغفرت اور رحمت کی دعا کی، یہ احسان کی انتہا ہے، اس سلوک کا مظاہرہ اللہ تعالیٰ کے خاص اور چنے ہوئے بندے ہی کرسکتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت