{ وَقَال َمُوسَىٰ } موسیٰ علیہ السلام نے اپنی قوم کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے اور ان امور کو اختیار کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے جو صبر میں مدد کرتے ہیں، کہا: {يَا قَوْمِ إِن كُنتُمْ آمَنتُم بِاللَّـهِ} " اے میری قوم: اگر تم ایمان لائے ہو اللہ پر" تو وظیفہء ایمان کو پورا کرنے کے لیے کھڑے ہوجاؤ۔ {فَعَلَيْهِ تَوَكَّلُوا إِن كُنتُم مُّسْلِمِينَ} " تو اسی پر توکل کرو اگر تم مسلمان ہو۔" یعنی اللہ تعالیٰ ہی پر بھروسہ کرو، اسی کی پناہ لو اور اسی سے مدد طلب کرو۔