فهرس الكتاب

الصفحة 1553 من 6343

{وَامْرَأَتُهُ } " اور اس کی بیوی" یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی {قَائِمَةٌ } " کھڑی تھی۔" یعنی کھڑی اپنے مہمانوں کی خدمت کر رہی تھی {فَضَحِكَتْ } " وہ ہنس پڑی" جب اس کو مہمانوں کی اصلیت کے بارے میں معلوم ہوا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ انہیں کس غرض سے بھیجا گیا ہے تو وہ تعجب سے ہنس پڑی {فَبَشَّرْنَاهَا بِإِسْحَاقَ وَمِن وَرَاءِ إِسْحَاقَ يَعْقُوبَ } " پس ہم نے اسے خوشخبری دی اسحاق کے پیدا ہونے کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی" اسے اس اس پر تعجب بھی ہوا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت