فهرس الكتاب

الصفحة 3934 من 6343

{إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ } " بلا شبہ وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے۔" حضرت ابراہیم علیہ السلام ان چیزوں پر ایمان رکھتے تھے جن پر ایمان رکھنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا تھا۔ ان کے ایمان نے انہیں درجہ یقین پر پہنچا دیا تھا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: { وَكَذٰلِكَ نُرِي إِبْرَاهِيمَ مَلَكُوتَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَلِيَكُونَ مِنَ الْمُوقِنِينَ} (الانعام:6؍75) " اور اسی طرح ہم ابراہیم کو آسمانوں اور زمین کا نظام دکھاتے تھے تاکہ وہ یقین کرنے والوں میں سے ہوجائیں۔"

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت