فهرس الكتاب

الصفحة 4145 من 6343

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {قَدْ قَالَهَا الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ} یعنی ان سے پہلے لوگ بھی یہی کہتے تھے، یعنی ان کا یہ مقولہ {إِنَّمَا أُوتِيتُهُ عَلَىٰ عِلْمٍ} اہل تکذیب کے ہاں ہمیشہ سے متوارث چلا آرہا ہے۔ وہ اللہ تعالیٰ کی نعمت کا اقرار کرتے ہیں نہ اس کا کوئی حق سمجھتے ہیں۔ گزشتہ لوگوں کی یہی عادت رہی یہاں تک کہ ان کو ہلاک کردیا گیا۔ {فَمَا أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَكْسِبُونَ} چنانچہ جب ان کو اللہ تعالیٰ کے عذاب نے پکڑا تو ان کی کمائی ان کے کسی کام نہ آئی۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت