فهرس الكتاب

الصفحة 1337 من 6343

{ سَيَحْلِفُونَ بِاللَّـهِ لَكُمْ إِذَا انقَلَبْتُمْ إِلَيْهِمْ لِتُعْرِضُوا عَنْهُمْ ۖ فَأَعْرِضُوا عَنْهُمْ} " وہ تمہارے سامنے اللہ کی قسمیں کھائیں گے جب تم ان کی طرف واپس آؤ گے، تاکہ تم ان سے درگزر کرو، پس تم ان سے درگزر کرو۔" یعنی ان کو زجرو تو بیخ کرو نہ ان کو مارو پیٹو اور نہ ان کو قتل کرو { إِنَّهُمْ رِجْسٌ} " وہ ناپاک ہیں۔" یعنی وہ ناپاک اور خبیث ہیں اور وہ اس قابل نہیں کہ ان کی پروا کی جائے، زخرو تو بیخ اور سزا بھی ان کے لئے مفید نہیں {وَ} " اور" ان کے لئے یہی کافی ہے کہ {مَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ} " ان کے کرتوتوں کی پاداش میں ان کا ٹھکانا جہنم ہے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت