فهرس الكتاب

الصفحة 3833 من 6343

اگر اللہ تعالیٰ نے استثنانہ کیا ہوتا تو یہ آیت اس بات کی دلیل تھی کہ وہ کچھ بھی سن گن لینے پر قادر نہیں، مگر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: {إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ } یعنی سوائے ان سرکش شیاطین کے، جو کوئی ایک آدھ بات سن لینے اور چوری کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں {فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ} تو اپنے اولیاء تک پہنچنے سے پہلے پہلے شہاب ثاقب انہیں جا لیتا ہے اور آسمان کی خبر منقطع ہوجاتی ہے اور کبھی کبھی شہاب ثاقب کے پہنچنے سے قبل وہ اپنے اولیا کو خبر جا پہنچاتے ہیں تو وہ اس میں سو جھوٹ اپنی طرف سے شامل کرتے ہیں اور اس ایک بات کے سبب جو انہوں نے آسمان سے سنی تھی، اس جھوٹ کو رائج کرتے ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت