فهرس الكتاب

الصفحة 5862 من 6343

{ثُمَّ شَقَقْنَا الْاَرْضَ شَقًّا} پھر نباتات اگانے کے لیے زمین کو پھاڑا ۔ { فَأَنبَتْنَا فِيهَا} اس میں ہم نے مختلف اصناف اگائیں، یعنی انواع واقسام کے لذیذ کھانے اور مزیدار غذائیں اور { حَبًّا } "دانے۔ "یہ مختلف قسم کے دانوں کی تمام اصناف کو شامل ہے۔ { وَعِنَبًا وَقَضْبًا } " اور انگور اور ترکاری۔" { وَزَيْتُونًا وَنَخْلًا } " اور زیتون اور کھجور۔ " ان مذکورہ چار اجناس کو ان کے فوائد اور منافع کی کثرت کی بنا پر مختص کیا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت