فهرس الكتاب

الصفحة 2809 من 6343

{ أَفَحَسِبْتُمْ } یعنی اے مخلوق !" کیا تم نے یہ سمجھ لیا ہے" کہ { أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا } " بلاشبہ ہم نے تمہیں بے فائدہ اور باطل پیدا کیا ہے" کہ تم کھاؤ، پیو، زمین پر اکڑ کر چلو اور دنیا کی لذتوں سے متمتع ہوتے رہو اور ہم تمہیں یوں نہیں چھوڑ دیں گے۔ ہم تمہیں کسی چیز کا حکم دیں گے نہ تمہیں منع کریں گے، تمہیں ثواب عطا کریں گے نہ تمہیں عذاب دیں گے ؟ اس لیے فرمایا: { وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ } " اور یہ کہ تم ہماری طرف نہیں لوٹائے جاؤ گے ؟" یہ بات تمہارے دل ہی میں نہ آئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت