{إِن كَانَتْ} " نہیں ہوگا" اہل قبور کا اپنی قبروں سے اٹھنا {إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً} " مگر ایک ہی زور کی چنگھاڑ" اسرافیل صور پھونکیں گے اور تمام مردے جی اٹھیں گے {فَإِذَا هُمْ جَمِيعٌ لَّدَيْنَا مُحْضَرُونَ} اولین و آخرین اور جن و انس سب ہمارے سامنے حاضر کئے جائیں گے تاکہ ان کے اعمال کا حساب لیا جائے۔