وہ اس شخص کو بہترین جزا سے نوازے گا جس نے ایمان اور عمل صالح کو اکٹھا کیا، وہ انہیں رفیع الشان بالا خانوں اور خوبصورت منازل میں ٹھہرائے گا وہاں وہ تمام چیزیں جمع ہوں گی جسے نفس چاہتے اور آنکھیں لذت حاصل کرتی ہیں اور ان منازل میں تم ہمیشہ رہو گے۔ {نِعْمَ } نعمتوں بھری جنت کے اندر یہ منازل بہترین { أَجْرُ الْعَامِلِينَ } " اجر ہے عمل کرنے والوں کا" اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے۔