فهرس الكتاب

الصفحة 3516 من 6343

{ وَلَا تُصَعِّرْ خَدَّكَ لِلنَّاسِ} " تو اپنے آپ کو بڑا سمجھتے ہوئے تکبر کے ساتھ، لوگوں سے منہ نہ پھیر" {وَلَا تَمْشِ فِي الْأَرْضِ مَرَحًا} اور انعام کرنے والی ہستی کو فراموش کرکے، اس کی نعمتوں پر فخر کرتے ہوئے خود پسندی کے ساتھ اتراتا ہوا زمین پر مت چل {إِنَّ اللّٰـهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ} " یقینًا اللہ کسی، خود پسند سے محبت نہیں کرتا" جو اپنے آپ میں، اپنی ہیئت میں تکبر کرتا ہے۔ { فَخُورٍ } یعنی جو اپنی باتوں میں فخر کا اظہار کرتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت