فهرس الكتاب

الصفحة 2964 من 6343

{ إِنَّ فِي ذٰلِكَ لَآيَةً } " کچھ شک نہیں کہ اس میں نشانی ہے۔" یعنی اس میں اس امر کی دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ مُردوں کو اسی طرح دوبارہ زندہ کرے گا جس طرح زمین کو اس کے مرجانے کے بعد دوبارہ زندہ کرتا ہے۔ { وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ } " مگر یہ ایمان لانے والے نہیں ہیں۔" جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: { وَمَا أَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِينَ } (یوسف: 12؍103) " خواہ آپ کتنا ہی کیوں نہ چاہیں اکثر لوگ ایمان نہیں لائیں گے۔''

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت