{ أَوْ تُسْقِطَ السَّمَاءَ كَمَا زَعَمْتَ عَلَيْنَا كِسَفًا} " یا گرا دے ہم پر آسمان، جیسا کہ تو کہا کرتا ہے، ٹکڑے ٹکڑے کر کے" یعنی عذاب سے ٹکڑے ٹکڑے کر کے { أَوْ تَأْتِيَ بِاللّٰـهِ وَالْمَلَائِكَةِ قَبِيلًا } " یا لے آ اللہ کو اور فرشتوں کو سامنے" یعنی تمام فرشتے، یا دوسرا معنی یہ بھی ہوسکتا ہے کہ تمام فرشتے رو برو آجائیں اور وہ تیری نبوت کی گواہی دیں۔