{كَذَّبَتْ ثَمُودُ} " قوم ثمود نے جھٹلا دیا۔" علاقہ حجر کے شہروں میں آباد معروف قبیلہ ہے {الْمُرْسَلِينَ} " پیغمبروں کو۔" انہوں نے صالح علیہ السلام کی تکذیب کی جو توحید لے کر ان کے پاس آئے جو تمام انبیاء و مرسلین کی دعوت تھی، اس لئے حضرت صالح علیہ السلام کی تکذیب گویا تمام رسولوں کی تکذیب ہے۔