{فَلَنَقُصَّنَّ عَلَيْهِم} " پھر ہم ان کے حالات بیان کریں گے۔" یعنی ہم تمام مخلوق کو بتائیں گے کہ وہ کیا عمل کرتے رہے تھے {بِعِلْمٍ} " اپنے علم سے" یعنی اللہ تعالیٰ اپنے علم سے ان کو ان کے اعمال کے بارے میں بتائے گا { وَمَا كُنَّا غَائِبِينَ} " ہم کسی بھی وقت غیر موجود نہ تھے۔" جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: { أَحْصَاهُ اللَّـهُ وَنَسُوهُ} (المجادلہ: 58؍6) " اللہ نے ان کے تمام اعمال کو محفوظ رکھا ہے اور وہ بھول گئے ہیں۔" اور فرمایا {وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَائِقَ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غَافِلِينَ} (المومنون:23؍17) " ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان پیدا کئے اور ہم خلقت سے غافل نہیں ہیں۔ "