پھر اللہ تبارک و تعالیٰ اس سے بھی بڑی دلیل کی طرف منتقل ہوتا ہے، چنانچہ فرمایا: { قُلْ مَن رَّبُّ السَّمَاوَاتِ السَّبْعِ } " کہہ دیجیے سات آسمانوں کا رب کون ہے ؟" اور ان کے اندر ستاروں، سیاروں، کو اکب اور ثوابت کا رب کون ہے ؟ { وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ } " اور عرش عظیم کا رب کون ہے" جو تمام مخلوقات سے زیادہ بلند، سب سے وسیع اور سب سے بڑا ہے ؟ وہ کون ہے جس نے اس پورے نظام کی تخلیق کی پھر اس کی تدبیر کی اور وہ مختلف تدابیر کے ذریعے سے ان میں تصرف کرتا ہے ؟