{كَذَٰلِكَ} یہ نعمت تامہ اور سرور کامل اسی طرح ہوں گے۔ {وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ } اور حسین و جمیل عورتوں کے ساتھ ہم ان کا نکاح کریں گے، جن کے حسن کی وجہ سے نگاہیں حیرت زدہ، ان کے جمال کو دیکھ کر عقل مبہوت اور ان کے کمال کو دیکھ کر خرد فریفتہ ہوجائے گی۔ {عِينٍ } یعنی وہ بڑی بڑی اور خوبصورت آنکھوں والی ہوں گی۔