فهرس الكتاب

الصفحة 468 من 6343

{إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ } اس نے خوف زدہ کرنے کی غرض سے کہا کہ لوگ تمہیں مٹانے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔ اس کے اس قول نے اللہ تعالیٰ پر ایمان اور بھروسے میں اور اضافہ کیا اور انہوں نے کہا۔ { حَسْبُنَا اللَّـهُ} یعنی ہماری پریشانیوں میں اللہ تعالیٰ ہمیں کافی ہے {وَنِعْمَ الْوَكِيلُ} اور وہ بہترین کار ساز ہے اور بندوں کی تدبیر اسی کے سپرد ہے اور وہ ان کے مصالح کا اتنظام کرتا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت