فهرس الكتاب

الصفحة 3523 من 6343

اگر آپ حق کو جھٹلانے والے ان مشرکین سے پوچھیں { مَّنْ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ } " آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا؟" تو انہیں معلوم ہوجاتا کہ ان کے بتوں نے کچھ بھی پیدا نہیں کیا اور وہ بول اٹھتے کہ اللہ اکیلے نے زمین اور آسمانوں کو پیدا کیا ہے { قُلِ } ان کو الزامی جواب دیتے اور ان کے اس اقرار کو ان کے انکار کے خلاف حجت بناتے ہوئے کہہ دیجیے ! { الْحَمْدُ لِلّٰـهِ } " ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے" جس نے نور کو واضح کردیا اور خود تمہاری ہی طرف سے دلیل کو ظاہر کردیا۔ اگر وہ جانتے ہوتے تو انہیں یقین ہوتا کہ وہ ہستی جو کائنات کی تخلیق و تدبیر میں متفرد ہے وہ استحقاق عبادت اور توحید میں بھی متفرد ہے لیکن { أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ } " ان میں اکثر نہیں جانتے۔" اسی لیے انہوں نے دوسروں کو اس کا شریک ٹھہرایا، بصیرت کی بنا پر نہیں بلکہ حیرت اور شک کی بنا پر وہ اپنے مذہب کے تناقض پر راضی ہوگئے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت