فهرس الكتاب

الصفحة 402 من 6343

{وَأَمَّا الَّذِينَ ابْيَضَّتْ وُجُوهُهُمْ} " اور جن کے چہرے سفید ہوں گے" انہیں مبارک باد دی جائے گی اور عظیم ترین بشارت ملے گی۔ یعنی انہیں جنت میں داخلے کی، رب کی خوشنودی کی اور اس کی رحمت کی خوش خبری دی جائے گی۔ {فَفِي رَحْمَةِ اللَّـهِ هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ} " وہ اللہ کی رحمت میں داخل ہوں گے اور اس میں ہمیشہ رہیں گے" چونکہ وہ ہمیشہ رحمت میں رہیں گے اور جنت بھی اللہ کی رحمت کا ایک مظہر ہے۔ لہٰذا وہ ہمیشہ جنت میں رہیں گے جس میں دائمی نعمتیں اور سلامتی والی زندگی ہوگی۔ وہ ارحم الراحمین کے پڑوس میں ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت