فهرس الكتاب

الصفحة 5886 من 6343

{وَاِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ} " اور جب روحیں ملا دی جائیں گی ۔ " یعنی ہر صاحب عمل کو اسی جیسے صاحب عمل کا ساتھی بنا دیا جائے گا۔ پس ابرابر کو ابرار کے ساتھ، فجار کو فجار کے ساتھ جمع کردیا جائے گا، اہل ایمان کو حوروں کے ساتھ جوڑے جوڑے بنا دیا جائے گا اور کفار کو شیاطین کے ساتھ۔ یہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے مانند ہے: { وَسِيقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَىٰ جَهَنَّمَ زُمَرًا } ( الزمر:39؍71) " اور کفار کو گروہ گروہ بنا کر جہنم کی طرف لے جایا جائے گا۔ " { وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا } ( الزمر:39؍73) " اور ان لوگوں کو جو اپنے رب سے ڈرتے رہے، گروہ گروہ بنا کر جنت کی طرف لے جایاجائے گا۔" { احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ } ( الصافات:37؍22) " ان لوگوں کو جنہوں نے ظلم کا ارتکاب کیا اور ان کے ہم جنسوں کو اکٹھا کرو۔"

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت