فهرس الكتاب

الصفحة 4126 من 6343

{ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عِندَ رَبِّكُمْ تَخْتَصِمُونَ} یعنی قیامت کے روز ان امور کے بارے میں تم اپنے رب کے پاس جھگڑو گے جو تمہارے درمیان متنازع ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ اپنے عدل و انصاف پر مبنی حکم کے ذریعے سے تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا اور ہر ایک کو اس کے عمل کی جزا دے گا۔ {أَحْصَاهُ اللّٰـهُ وَنَسُوهُ} (المجادلة:58؍6) " جسے اللہ تعالیٰ نے شمار کر رکھا ہے اور یہ لوگ اسے بھلا بیٹھے ہیں۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت