فهرس الكتاب

الصفحة 3272 من 6343

قیامت کے روز کی ہولناکی کی وجہ سے {تَرَى الْجِبَالَ تَحْسَبُهَا جَامِدَةً} " آپ پہاڑوں کو دیکھیں گے تو خیال کریں گے کہ وہ جامد ہیں۔" یعنی آپ ان میں سے کوئی چیز مفقود نہ پائیں گے اور آپ سمجھیں گے کہ یہ تمام پہاڑ اپنے اپنے احوال میں باقی ہیں حالانکہ یہ شدت اور ہولناکی کی انتہا کو پہنچے ہوئے ہوں گے اور ٹوٹ پھوٹ کر اور غبار بن کر اڑجائیں گے اس لئے فرمایا: { وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ} " اور وہ بادلوں کی چال چل رہے ہوں گے۔" اپنی خفت اور شدت خوف کے باعث۔ {صُنْعَ اللّٰـهِ الَّذِي أَتْقَنَ كُلَّ شَيْءٍ إِنَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَفْعَلُونَ} " یہ اللہ کی کاری گری ہے جس نے ہر چیز کو مضبوط بنایا، بے شک وہ تمہارے سب اعمال سے باخبر ہے۔" پس وہ تمہیں تمہارے اعمال کی جزا دے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت