{وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ } " اور جو ایسا کرے گا" یعنی باطل طریقے سے لوگوں کے مال کھانا اور انسان کو ناحق قتل کرنا {عُدْوَانًا وَظُلْمًا } " تعدی اور ظلم سے۔" یعنی لاعلمی اور بھول کر نہیں بلکہ ظلم اور تعدی سے {فَسَوْفَ نُصْلِيهِ نَارًا ۚ} " تو ہم اسے آگ میں داخل کریں گے" یہ بہت بڑی آگ ہوگی جیسا کہ یہ (نارًا) کے نکرہ ہنے سے مستفادہ ہو رہا ہے {وَكَانَ ذٰلِكَ عَلَى اللَّـهِ يَسِيرًا } " اور یہ اللہ تعالیٰ کے لیے بہت آسان ہے۔ "