{ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ } " اور ان سے گم ہوجائیں گے جو جھوٹ وہ باندھتے تھے" پس وہ جہنم میں داخل ہوں گے اور ان کے دل خود اپنے آپ پر غصہ اور اپنے رب کی حمد و ستائش سے لبریز ہوں گے، نیز یہ کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں انہی بداعمالیوں کی سزا دی ہے جن کا انہوں نے ارتکاب کیا۔