فهرس الكتاب

الصفحة 3507 من 6343

{خَالِدِينَ فِيهَا} وہ ان نعمتوں بھری جنتوں میں، جو جسد و روح کے لیے نعمت ہیں، ہمیشہ رہیں گے۔ {وَعْدَ اللّٰـهِ حَقًّا} " اللہ کا وعدہ سچا ہے۔" جس کی خلاف ورزی اور جس میں تغیر و تبدیل ممکن نہیں {وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ} وہ کامل غلبے اور کامل حکمت کا مالک ہے یہ اس کا غلبہ اور حکمت ہے کہ اس نے جسے توفیق سے نوازنا چاہا نواز دیا، جسے اس کے حال پر چھوڑ کر اس سے الگ ہونا چاہا الگ ہوگیا اور یہ سب کچھ ان کے بارے میں اس کے علم اور اس کی حکمت پر مبنی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت