فهرس الكتاب

الصفحة 4134 من 6343

{ قُلْ } " (اے رسول ! ان سے) کہہ دیجیے: {يَا قَوْمِ اعْمَلُوا عَلَىٰ مَكَانَتِكُمْ} " اے میری قوم ! تم اپنی جگہ عمل کئے جاؤ" یعنی تم اسی حالت میں عمل کرتے رہو جس پر تم اپنے لئے راضی ہو، یعنی ان ہستیوں کی عبادت کرتے رہو جو عبادت کی مستحق ہیں نہ انہیں کسی چیز کا کوئی اختیار ہے۔ { إِنِّي عَامِلٌ} اور میں تمہیں اکیلے اللہ تعالیٰ کے لئے دین کو خالص کرنے کی دعوت دیتا رہوں گا۔ {فَسَوْفَ تَعْلَمُونَ} " تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا" کہ کس کا انجام اچھا ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت