بنابریں فرمایا: {كَمْ تَرَكُوا مِن جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ وَزُرُوعٍ وَمَقَامٍ كَرِيمٍ وَنَعْمَةٍ كَانُوا فِيهَا فَاكِهِينَ كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا} " وہ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے اور کھیتیاں اور عمدہ و نفیس مکان اور آرائش کے سامان جن میں وہ مزے سے رہتے تھے، یہ بات اسی طرح ہے اور ہم نے اس کا وارث بنایا۔" یعنی اس مذکورہ نعمت کا {قَوْمًا آخَرِينَ} " دوسرے لوگوں کو" ایک دوسری آیت کریمہ میں آتا ہے: {كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَاهَا بَنِي إِسْرَائِيلَ} (الشعراء:26؍59) " اسی طرح ہم نے بنی اسرائیل کو ان چیزوں کا وارث بنا دیا۔"