{اِلَّا مَا شَاءَ اللّٰہُ } " مگر جو اللہ چاہے۔" اور اس کی حکمت کا تقاضا کرے کہ کسی مصلحت اور حکمت بالغہ کی بنا پر آپ کو فراموش کرادے { اِنَّہٗ یَعْلَمُ الْجَـہْرَ وَمَا یَخْفٰی} " بے شک وہ ظاہر اور پوشیدہ کا جانتا ہے۔" اور اس میں سے یہ بھی ہے کہ وہ جانتا ہے کہ اس کے بندوں کے لیے کیا درست ہے ، اس لیے وہ جو چاہتا ہے مشروع کرتا ہے اور جو چاہتا ہے فیصلہ کرتا ہے۔