فهرس الكتاب

الصفحة 1587 من 6343

{ یَوْمَ یَاْتِ } جس روز وہ آجائے گا، یعنی جس روز یہ دن آئے گا اور تمام مخلوق اکٹھی ہوگی۔ {لَا تَكَلَّمُ نَفْسٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ } اس کی اجزت کے بغیر کوئی کلام نہیں کرے گا یہاں تک کہ اس روز انبیائے کرام اور مکرم فرشتے بھی اس کی اجازت کے بغیر سفارش نہیں کرسکیں گے۔ {فَمِنْهُمْ } پس ان میں سے بعض، یعنی تمام مخلوق میں سے، { شَقِيٌّ وَسَعِيدٌ } بدبخت اور بعض نیک بخت ہیں۔ بدبخت وہ لوگ ہوں گے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کیا، اس کے رسولوں کی تکذیب کی اور اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی کی اور خوش بخت وہ لوگ ہیں جو مومن اور متقی ہیں۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت