فهرس الكتاب

الصفحة 4650 من 6343

{ وَأُخْرَىٰ } اور اللہ تعالیٰ نے دوسرے غنائم کا بھی تمہارے ساتھ وعدہ کیا ہے { لَمْ تَقْدِرُوا عَلَيْهَا} " جس پر تم ابھی قادر نہیں ہوئے" یعنی اس خطاب کے وقت۔ {قَدْ أَحَاطَ اللّٰـهُ بِهَا } " بے شک اللہ ہی نے ان کو گھیر رکھا ہے۔" اللہ تعالیٰ ان غنائم پر قادر ہے، وہ اس کے دست تدبیر کے تحت اور اس کی ملکیت میں ہیں، اس نے تمہارے ساتھ غنائم کا وعدہ کیا ہے پس اس وعدے کا پورا ہونا لازمی ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کامل اقتدار کا مالک ہے۔ بنا بریں فرمایا: {وَكَانَ اللّٰـهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرًا} " اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔ "

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت