فهرس الكتاب

الصفحة 866 من 6343

{ وَأَنْ أَقِيمُوا الصَّلَاةَ} "اور یہ کہ نماز پڑھتے رہو۔" یعنی ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم نماز کو اس کے تمام ارکان، شرائط، سنن اور اس کی تکمیل کرنے والے تمام امور کے ساتھ قائم کریں {وَاتَّقُوهُ} " اور اس سے ڈرتے رہو۔" جس چیز کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا اسے بجالا کر اور جس چیز سے روکا ہے اس سے اجتنا کر کے تقویٰ کا التزام کرو {وَهُوَ الَّذِي إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ } ''اور وہی تو ہے جس کے پاس تم جمع کیے جاؤ گے۔'' یعنی قیامت کے روز تم اس کے پاس جمع ہو جاؤ گے اور وہ تمہیں تمہارے اچھے اور برے اعمال کی جزا دے گا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت