فهرس الكتاب

الصفحة 2798 من 6343

پھر اللہ تعالیٰ نے کافروں کے برے انجام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا { تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ النَّارُ } " جھلسائے گی ان کے چہروں کو آگ۔" یعنی آگ انہیں ہر جانب سے ڈھانپ لے گی حتیٰ کہ ان کے تمام قابل شرف و احترام اعضاء کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی آگ کے شعلے ان کے چہروں سے ٹکڑے ہو ہو کر گریں گے۔ { وَهُمْ فِيهَا كَالِحُونَ } " اور وہ اس میں بدشکل ہوں گے۔" شدت عذاب کی وجہ سے ان کے چہرے بگڑ جائیں گے اور ان کے ہونٹ اوپر کی طرف سکڑ جائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت