فهرس الكتاب

الصفحة 5539 من 6343

{قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰہِ اَحَدٌ} " کہہ دیجئے: مجھے ہرگز کوئی اللہ سے نہیں بچاسکتا۔" یعنی میں کسی سے فریاد رسی نہیں چاہتا جو مجھے اللہ تعالیٰ کے عذاب سے بچائے۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو مخلوق میں کامل ترین ہستی ہیں، کسی نقصان اور رشد وہدایت کا اختیار نہیں رکھتے اگر اللہ تعالیٰ آپ کو کوئی تکلیف پہنچانے کا ارادہ کرے تو آپ اپنے آپ کو اس سے بچا نہیں سکتے تو پھر مخلوق میں سے دیگرلوگوں کا اپنے آپ کو بچانے پر قادر نہ ہونا اولیٰ واحری ہے۔ {وَّلَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِہٖ مُلْتَحَدًا} " اور اس کے سوا میں کوئی پناہ گاہ اور بچ نکلنے کی جگہ نہیں پاتا۔"

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت