اللہ تعالیٰ نے فرمایا: { وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا } یعنی قیامت کے دن ان کے سامنے ان کے اعمال کی سزا ظاہر ہوگی۔ { وَحَاقَ بِهِم } اور نازل ہوگا ان پر { مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ } " جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔" یعنی ان پر وہ عذاب نازل ہوگا جس کے واقع ہونے اور اس کے وقوع کی خبر دینے والے کا وہ تمسخر اڑایا کرتے تھے۔