فهرس الكتاب

الصفحة 4904 من 6343

اللہ تبارک وتعالی رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے فرماتا ہے کہ یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ اہل تکذیب کی ہدایت کا اب کوئی حیلہ نہیں ان کے اندر روگردانی کے سوا کچھ باقی نہیں رہا، تو فرمایا: {فَتَوَلَّ عَنْہُمْ} ''چنانچہ (اے نبی!) آپ بھی ان سے اعراض کریں۔'' آپ ان کے لیے ایک بہت بڑے دن اور ایک بہت بڑی گھبراہٹ اور خوف کا انتظار کیجئے۔ یہ دن وہ ہوگا جب { يَدْعُ الدَّاعِ } ''پکارنے والا پکارے گا۔'' یعنی حضرت اسرافیل علیہ السلام { إِلَىٰ شَيْءٍ نُّكُرٍ } یعنی ایک بہت ہی برے معاملے کی طرف، طبیعت جس کا انکار کرے گی۔ تو نے اس سے برا اور اس سے بڑھ کر دردناک منظر نہیں دیکھا ہوگا پس اسرافیل صور پھونکیں گے تو تمام مردے اپنی قبروں سے اٹھ کر قیامت کے (میدان) میں کھڑے ہوں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت