فهرس الكتاب

الصفحة 3590 من 6343

{ وَأَنزَلَ الَّذِينَ ظَاهَرُوهُم } " اور ہم جنہوں نے ان کی مدد کی تھی ان کو اتارا۔" یعنی وہ لوگ جنہوں نے حملہ آوروں کی مدد کی { مِّنْ أَهْلِ الْكِتَابِ } " اہل کتاب میں سے" یعنی یہودیوں میں سے { مِن صَيَاصِيهِمْ } " ان کے قلعوں سے" یعنی انہیں سلام کے حکم کے تحت مغلوب کرکے ان کے قلعوں سے نیچے اتارا { وَقَذَفَ فِي قُلُوبِهِمُ الرُّعْبَ } " اور ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا۔" پس ان میں لڑنے کی قوت باقی نہ رہی اور وہ اطاعت تسلیم کرتے ہوئے سرنگوں ہوگئے۔ { فَرِيقًا تَقْتُلُونَ } تم لڑائی کے قابل مردوں کو قتل کر رہے تھے {وَتَأْسِرُونَ فَرِيقًا } اور ان مردوں کے علاوہ عورتوں اور بچوں کو قیدی بنا رہے تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت