فهرس الكتاب

الصفحة 3276 من 6343

{وَ} " اور" اسی طرح مجھے یہ حکم بھی دیا گیا ہے {أَنْ أَتْلُوَ الْقُرْآنَ} " کہ میں تمہارے سامنے قرآن کی تلاوت کروں" تاکہ تم اس کے ذریعے سے راہنمائی حاصل کرو اور اس کے الفاظ اور معانی کو سیکھو۔ یہی میری ذمہ داری ہے جو میں نے پوری کردی ہے۔ { فَمَنِ اهْتَدَىٰ فَإِنَّمَا يَهْتَدِي لِنَفْسِهِ} " پس جو شخص راہ راست اختیار کرتا ہے تو وہ اپنے ہی فائدے کے لئے اختیار کرتا ہے۔" یعنی اس کا فائدہ اسی کو ہوگا اور وہی اس کا پھل پائے گا۔ { وَمَن ضَلَّ فَقُلْ إِنَّمَا أَنَا مِنَ الْمُنذِرِينَ} " اور جو گمراہ رہتا ہے تو کہہ دو کہ میں تو صرف متنبہ کرنے والا ہوں۔" اور ہدایت میرے ہاتھ میں نہیں ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت