فهرس الكتاب

الصفحة 352 من 6343

{وَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا} " لیکن جو لوگ ایمان لائے'،اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر، اس کے رسولوں پر، موت کے بعد کی زندگی پر اور ان سب امور پر ایمان لائے، جن پر ایمان لانے کا انہیں حکم دیا گیا ہے۔ {وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ} " اور نیک اعمال کئے" دل، زبان اور بدن سے ادا ہونے والے وہ اعمال جنہیں رسولوں نے مشروع اور مطلوب قرار دیا اور ان اعمال سے ان کا مقصد رب العالمین کو خش کرنا تھا۔ {فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ} " پس انہیں وہ (اللہ تعالیٰ) ان کا پورا ثبوت دے گا۔" اس سے معلوم ہوتا ہے کہ انہیں دنیا میں بھی نیکیوں کا ثواب ملے گا، یعنی عزت، احترام، مدد، پاکیزہ زندگی، البتہ مکمل ثواب قیامت کو ملے گا کہ اللہ ہر عمل کرنے والے کو اس کے عمل کا ثواب بھی دے گا اور اپنے فضل و کرم سے مزید انعامات بھی دے گا۔ {وَاللَّـهُ لَا يُحِبُّ الظَّالِمِينَ } " اور اللہ ظالموں سے محبت نہیں کرتا" بلکہ ان سے ناراض ہے اور انہیں عذاب دیتا ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت