فهرس الكتاب

الصفحة 4643 من 6343

یعنی اللہ تعالیٰ اکیلا ہی آسمانوں اور زمین کے اقتدار کا مالک ہے وہ جیسے چاہتا ہے، آسمانوں اور زمین میں اپنے احکام قدری، احکام شرعی اور احکام جزائی نافذ کرتا ہے، اس لئے اللہ تبارک و تعالیٰ نے حکم جزائی کا ذکر فرمایا جو احکام شرعی پر مترتب ہوتا ہے۔ چنانچہ فرمایا: { يَغْفِرُ لِمَن يَشَاءُ} " وہ جسے چاہے بخش دے" اور یہ وہ شخص ہے جس نے اللہ کے حکم کی اطاعت کی۔ {وَيُعَذِّبُ مَن يَشَاءُ } " اور وہ جسے چاہے عذاب دے" اور یہ وہ شخص ہے جس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کو ہیچ جانا۔ {وَكَانَ اللّٰـهُ غَفُورًا رَّحِيمًا} " اور اللہ معاف کرنے والا نہایت مہربان ہے۔" اس کا وصف لازم ہے جس کی بنا پر مغفرت اور رحمت کبھی اس سے جدا نہیں ہوتے۔ وہ ہر وقت گناہ گاروں کے گناہ بخشتا ہے، خطا کاروں کی خطاؤں سے درگزر کرتا ہے اور توبہ کرنے والوں کو توبہ قبول کرتا ہے۔ اس کی بے پایاں بھلائی رات دن نازل ہوتی رہتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت