فهرس الكتاب

الصفحة 5671 من 6343

{عَیْنًا یَّشْرَبُ بِہَا عِبَادُ اللّٰہِ} "وہ ایک چشمہ ہے جس سے اللہ کے بندے پئیں گے " یعنی وہ لذیذ شراب، جو وہ پئیں گے، انہیں اس کے ختم ہونے کا خوف نہیں ہوگا بلکہ اس کا ایسا مادہ ہوگا جو کبھی منقطع نہ ہوگا ، یہ ہمیشہ جاری رہنے اور بہنے والا چشمہ ہوگا۔ اللہ کے بندے جہاں چاہیں گے جیسے چاہیں گے وہاں سے نہریں نکال لے جائیں گے ،اگر وہ چاہیں گے تو ان کو خوبصورت باغات کی طرف موڑ لیں گے یا بارونق باغیچوں کی طرف لے جائیں گے اگر وہ چاہیں گے تو محلات کی جوانب اور آراستہ گھروں کی طرف بہالے جائیں گے یا وہ خوبصورت جہات میں ہے جس جہت میں بھی چاہیں گے ان نہروں کو لے جائیں گے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت