فهرس الكتاب

الصفحة 2671 من 6343

{ الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ } " بادشاہی اس دن۔" یعنی قیامت کے روز { لِّلَّـهِ } " صرف اللہ تعالیٰ کی ہوگی۔" اور اس کے سوا کسی اور کا کوئی اقتدار و اختیار نہ ہوگا۔ { يَحْكُمُ بَيْنَهُمْ } وہ ان کے درمیان عدل و انصاف سے فیصلہ کرے گا۔ { فَالَّذِينَ آمَنُوا } پس وہ لوگ جو اللہ تعالیٰ، اس کے رسول اور جو کچھ رسول لے کر آئے، اس پر ایمان لائے { وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ } اور نیک عمل کئے تاکہ ان کے ذریعے سے اپنے ایمان کی سچائی کا ثبوت بہم پہنچائیں { فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ} " نعمت والے باغوں میں ہوں گے۔" یعنی انہیں قلب و روح اور بدن کی ایسی نعمت حاصل ہوگی جسے کوئی بیان کرنے والا بیان کرسکتا ہے نہ عقل اس کا ادراک کرسکتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت