فهرس الكتاب

الصفحة 3699 من 6343

جو کہ { الشَّيْطَانَ} " شیطان ہے" وہ حقیقت میں تمہارا دشمن ہے { فَاتَّخِذُوهُ عَدُوًّا} " لہٰذا تم بھی اسے دشمن جان'' یعنی تمہاری طرف سے اس کے لئے دشمنی ہونی چاہئے۔ اس کے ساتھ جنگ میں کسی بھی وقت ڈھیلے نہ پڑو۔ وہ تمہیں دیکھتا ہے، تم اسے نہیں دیکھ سکتے، وہ ہمیشہ تمہاری گھات میں رہتا ہے۔ {إِنَّمَا يَدْعُو حِزْبَهُ لِيَكُونُوا مِنْ أَصْحَابِ السَّعِيرِ} " بلا شبہ وہ اپنے گروہ کو بلاتا ہے تاکہ وہ دوزخ والوں میں ہوں۔" یہی اس کی غرض و غایت اور مطلوب و مقصود ہے کہ اس کی اتباع کرنے والوں کی سخت عذاب کے ذریعے سے رسوائی ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت